ابنا: نئی دلی میں کلاسیکل رقص کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیاں ممبئی دھماکوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں اور وہ اس میں ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالیں گی۔ نروپما راوٴ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ دہشت گردی خطے اور خود اس کے ملک کے لیے کتنی نقصان دہ ہے۔ پاکستان میں کئی گروپس موجود ہیں جو تشدد اور نفرت کا ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے وہ بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے ہیں۔
................
/169
................
/169